تاجر تنظیموں کے قائدین کو محکموں میںکوآر دینیٹر مقرر کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCI کے سابق ممبر ایگزیکٹو و صدر کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار را نا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ تاجر ملک کا واحدطبقہ ہے جو محب وطن ہونے کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کا بہتر ین حل جانتا ہے اس لئے حکومت کو چا ہئے کہ تاجر تنظیموں کے قائدین کو مختلف محکموں میںکوآر دینیٹر مقرر کیا جائے اس سے نہ صرف معیشت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ حکو مت کی مشکلا ت بھی کم ہونگی ۔رانا اکرام اللہ نے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی میں تاجرو ںکی کاوشوںاور جذبہ حب الوطنی کو فراموش نہیں کیا جا سکتاآج بھی مسائل و مشکلات میں گھرے اور بلاجواز ٹیکسوں کے بوجھ میں دبے تاجر حکومت سے دوستی چاہتے ہیںاسکے لئے حکمرانوں کوبھی اپنی پالیسی کو تاجر دوست بنانا ہوگاجس میں کمی کیوجہ سے تاجر طبقے اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں