محکمہ جنگلات پنجاب میں میرٹ پر بھرتیوں کا عمل جاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ جنگلات پنجاب میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جس کے تحت فاریسٹ رینجرز اور فاریسٹ انسپکٹرز کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے انٹرویوز میں صوبہ بھر سے 6 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں