اپنی چھت اپنا پروگرام۔ ڈیڈلائن سے قبل قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے ”اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے تحت مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل ایک لاکھ 60ہزار قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے ابتک 211ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کم لاگت ہائوسنگ فنانس پروگرام ہے، جس کا مقصد مستحق اور کم آمدنی والے خاندانو ں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت ایک لاکھ 2ہزار 645گھر مکمل ہو چکے ہیں اور ہزاروں خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔پروگرام کے تحت 31ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ مزید 26ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔سیکرٹری ہائوسنگ نے بتایا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں