نسیم اقبال خاں کی چوہدری اشفاق، کاشف اشفاق سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار)رانا نسیم اقبال خاں کی چوہدری اشفاق اور میاں کاشف اشفاق سے ملاقات، تمغ امتیاز پر مبارکبادسابق ایم این اے و سابق ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری اشفاق اور چین ون کے سی ای او میاں کاشف اشفاق سے سابق ٹکٹ ہولڈر اور سٹی صدرپاکستان پیپلز پارٹی کمالیہ رانا نسیم اقبال خاں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی ترقی، عوامی مسائل اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رانا نسیم اقبال خاں نے میاں کاشف اشفاق کو صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی قومی و سماجی خدمات کو سراہا۔چوہدری اشفاق اور میاں کاشف اشفاق نے مبارکباد پر رانا نسیم اقبال خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود، سماجی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں