فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیے نے نوجوان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بازیاب کروانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے 5 لاکھ لیکر فرار ہو گیا، تفصیل کے مطابق 6 ج ب کی رہائشی فرزانہ بی بی نے نشاط آباد پولیس کو بتایا کہ اس کا 22سالہ بیٹا عدنان مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا اور تین ماہ قبل نامعلوم ایجنسی نے گھر سے اس کے بیٹے عدنان کو لے گئے اور اس کا کوئی علم نہ ہوا، وہ تھانے اور مختلف اداروں کے چکر لگاتی رہتی لیکن کچھ پتہ نہ چلا، کچھ عرصہ قبل وہ ضلع کچہری گئی تو وہاں پر واجد علی نامی شخص ملا اور اس نے کہا کہ وہ بیٹے کو جانتا ہے وہ اس کو بازیاب کرانے کی غرض سے 5لاکھ کا مطالبہ کیا تو اس نے رشتہ داروں سے رقم اکٹھی کر کے اس کو دے دی تو بعد ازاں غائب ہو گیا جس پر نشاط آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی۔




