گرین لائنز کلب کے وفد کا سندھ فائونڈیشن کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گرین لائنز کلب کا سندس فانڈیشن فیصل آباد کا دورہ، ماہانہ عطیہ اور مریض بچوں میں جوس تقسیم فیصل آباد: فیصل آباد گرین لائنز کلب کے صدر لائن مسلم توقیر کی زیرِ صدارت کلب کے ممبران نے سندس فانڈیشن فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کلب کی جانب سے سندس فانڈیشن کو ماہانہ مالی معاونت (ڈونیشن) پیش کی گئی تاکہ تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی علاج معالجہ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔دورے کے دوران فیصل آباد گرین لائنز کلب کے ممبران نے زیرِ علاج مریض بچوں میں جوس بھی تقسیم کیے اور ان کے ساتھ وقت گزار کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کلب کے اراکین نے انسانیت کی خدمت اور دکھی انسانیت کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔اس تمام پروگرام کی نگرانی زون چیئرپرسن زاہد محمود بٹ نے کی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری لائن محمد احمد، سر واجد اور دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔شرکا نے سندس فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد گرین لائنز کلب مستقبل میں بھی فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتا رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں