پانچویں جماعت کے امتحانات پیکٹا کے تحت لینے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں آٹھو یں جماعت کے بعد اب پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات بھی پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کے تحت لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں گریڈ 5سالانہ اسیسمنٹ 2026-27 کے لیے رجسٹریشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پیکٹا کے مطابق پانچویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن آئی بی ایس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ رجسٹریشن کا عمل 25جون 2026سے شروع ہوگا جبکہ آخری تاریخ 8 اگست 2026مقرر کی گئی ہے۔تمام سرکاری سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر طلبہ کی رجسٹریشن مکمل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں