پاک فوج کے شاہینوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق مشیروزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوھدری ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ افواج پاکستان کے شاہینوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان کا بچہ بچہ اپنے عظیم شہدا کی قربانیوں کا مقروض ہے سانحہ ہیلی کاپٹر کے شہداء کی شہادت پر پیپلزپارٹی دلی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے ،لواحقین کے تمام خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے وسابق مشیروزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوھدری ،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے مظفرآبادمیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹراورمری ایکسپریس وے پرسیاحوںکی وین حادثے پرانتہائی دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوںحادثات میں قیمتی انسانی جانوںکاضیاع پرقوم افسردہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہیلی کاپٹرحادثے میں سوارتمام افرادکی شہادت پرتعزیت کرتے ہیں اورشہادت کاعظیم رتبہ پانے پرشہیداہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ قوم اپنے بہادرسپوتوں پرفخرکرتی ہے ۔اوران کی قربانیوںکوسلام پیش کرتے ہیں۔وسابق مشیروزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوھدری نے کہاکہ مری ایکسپریس پروین حادثے میں دس افرادکاجاںبحق ہوناانتہائی دلخراش واقعہ ہے ۔اللہ پاک سے دعاہے کہ تمام مرحومین کے درجات بلندفرمائے اورلواحقین کوصبروجمیل عطافرمائے(آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں