پولیس ناکام’ ڈکیتی’ چوری کی 53 وارداتیں’ 8 خواتین اغوائ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید53وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش نوجوان کی کم سن لڑکی سے نازیبا حرکات، ماں بیٹی سمیت 8خواتین کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ پنجاب ہائوسنگ کالونی کی صبا ناز نے بتایا کہ اس کی تین سالہ بیٹی (م) کیساتھ اوباش ملزم محمد علی شاکر فحش حرکات کر کے فرار ہو گیا’ملت ٹائون کے علاقہ کچی آبادی کی حمیرا کی بیٹی (ع) بازار گئی واپس نہ آئی، ساہیانوالہ کے علاقہ130ر۔ب کے مشتاق کی بیٹی (ز) کو گھر سے اغوا کر لیا گیا’ روشن والا کے علاقہ 233ر۔ب کے ارشد کی بیٹی (س) کو ملزمان حاشر وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے شوکت کی بیٹی (ص) کو عثمان وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب کے صابر کی بیٹی (ز) کو ملزم حسن وغیرہ، موضع کر کے اسحاق کی بیٹی (الف) کو مہران وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ الائیڈ ہسپتال کے باہر نجمہ بی بی سے10ہزار وفون، جھنگ بازار کے علاقہ بانساں والی گلی کے قریب عمران سے 5ہزار وفون چھین لیا، رشید آباد کے عاطف کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، ولی پورہ کے شمشاد کے گودام سے قیمتی سامان چوری، ڈائیوو روڈ پرعدنان سے 2لاکھ وفون چھین لیا، سدھو پورہ کے محمد حسین سے 75ہزار وفون، ارشد ٹائون کے عبدالرحمن کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عباس نگر پل کے قریب رحمان علی سے 20ہزار وفون، مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے محمد شبیر کے گھر سے لاکھوں کے 5تولے زیورات اور قیمتی سامان چوری، تاج کالونی کے قریب وقار عظیم کے والد سے آئی فون چھین لیا، سائزنگ سٹاپ میں قریب محمد احمد سے لیپ ٹاپ، نقدی چھین لی، 8ج ب کی شریفاں بی بی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، شیخوپورہ روڈ پر عبدالوحید سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 69ج ب کے عابد علی سے 50ہزار وفون چھین لیا، اقبال نگر کے شاہد سے 10ہزار وفون چھین لیا، بھٹہ سٹاپ کے قریب گلزار کی دکان سے بیٹریاں چوری، جڑانوالہ روڈ پر ارسلان سے1لاکھ وفون چھین لیا، صدر کے علاقہ میں فخر حیات کے گھر سے سامان چوری، آفتاب ٹائون کے شاہد کے گھر سے لال پمپ چور لے اڑے، زی گارڈن کے قریب خالد سے 5ہزار وفون، 109گ ب کے حقنواز سے 90ہزار وفون چھین لیا، 117گ ب کے نذیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 32گ ب کے عبدالغفار کے ڈیرے سے پیٹر انجن چوری، 77گ ب کے میاں وقاص کی حویلی سے بچھڑا چوری، 74گ ب کے علی اصغر سے 3لاکھ چھین لیا، 627گ ب کے واجد علی کی حویلی سے بکرے چوری، 656گ ب کے وریام کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری، 210ر۔ب کے شیراز علی کے گھر سے بکرا چوری، 414گ ب کے عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ماجد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گڑھ فتح کے صابر کی حویلی سے مویشی چوری، 543گ ب کے عمیر کی حویلی سے مویشی چوری، سمندری بائی پاس کے قریب حسنین سے 8ہزار وفون چھین لیا، 141گ ب کے قمر کی شاپ سے قیمتی سامان چوری، 176گ ب کے امانت علی کی حویلی سے مویشی چوری، 42گ ب کے قریب محمد احمد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محلہ منیر آباد کے سجاول مسیح، چن ون روڈ پر ایوب، محمود آباد کے ناصر اقبال، ملک پور سے محمد اعظم، بسم اللہ چوک سے حسنین، 277ر۔ب کے جاوید، ناصر نگر کے ابو سفیان، 73گ ب کے فیصل، 229ر۔ب کے غلام فرید، 409گ ب کے محمد سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس تلاش و بسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں