ستھرا پنجاب میں کرپشن’ ندیم صادق ڈوگر نے اسمبلی میں آواز اٹھا دی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد کے حلقہ پی پی113 سے ایم پی اے سردار ندیم صادق ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں ستھرا پنجاب میںہونیوالی کرپشن اور فیصل آباد کی حالت زار کے حوالے سے آواز اٹھا دی ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے سردار ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ ”ستھرا پنجاب پرو گرام” کے تحت صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز صرف کاغذات تک محدود ہیں، جبکہ زمین پر کوئی حقیقی تبدیلی نظر نہیں آ رہی، انہوں نے کہا کہ مانچسٹر آف پاکستان (فیصل آباد)کی سڑکیں، سیوریج کا نظام اور بنیادی ڈھانچہ اس وقت شدید بدحالی کا شکار ہے جس پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی ناقا بل قبول ہے، سردار ندیم صادق ڈوگر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ فیصل آباد کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا،ہر فورم پر ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔حکومت اشتہارات کی چمک دمک سے نکل کر زمین پر فیصل آباد کی حالت دیکھے،”ستھرا پنجاب پروگرام” صرف ایک نعرہ بن کر رہ گیا ہے جبکہ حقیقت میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں