ناقص کارکردگی پر 21عمرہ کمپنیاں معطل

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ سیزن کی کارکردگی کی تفتیش کے بعد21عمرہ کمپنیوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا سسٹم معطل کر دیا ہے،تفتیش سے کئی کمپنیوں کی کارکردگی کی معیار میں کمی کا انکشاف ہوا ہے اور عمرہ خدمات کو کنٹرول کرنے والے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی سامنے آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں