سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں سڈنی کے مشہور ساحل پر شارک حملے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق سڈنی کے ساحل کوگی بیچ پر ایک 35سالہ خاتون اپنے 2دوستوں کے ہمراہ سمندر کی موجوں سے لطف ہورہی تھیں کہ ایک شارک نے خاتون پر حملہ کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شارک کے حملے سے خاتون کی ٹانگ اور بازو بری طرح زخمی ہوا تاہم خوش قسمتی سے لائف گارڈ نے خاتون کو بچا لیا۔اس حوالے سے لائف گارڈ کا بتانا تھا کہ میں11 فٹ لمبی شارک کو دیکھ کرحیران رہ گیا، میں نے پیڈل بورڈ کے ذریعے خاتون تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھی، لیکن جب شارک خاتون کو پانی میں لے گئی تو میں پریشان ہوگیا لیکن چند ہی سیکنڈ بعد خاتون پانی کے اوپر آگئی۔ساحل پر موجود ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا ہے، ٹانگ سے گوشت ختم ہوچکا تھا اور ہڈی نظر آرہی تھی جبکہ ایسا ہی زخم ہاتھ پر بھی آیا تھا۔ساحل پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خاتون کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے آسٹریلیا میں اس سے قبل بھی انسانوں پر شارک کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں، فلنڈرز یونیورسٹی اور نیو ساتھ ویلز کی ریاستی حکومت کیعدادوشمار کے مطابق آسٹریلیا میں 2000 سے اب تک ہر سال 2 سے 3 مہلک شارک حملے ریکاڈ ہوئے ہیں۔




