جڑانوالہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مرکزی بازاروں اور240موڑ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں اور سرکاری مقامات پر قائم متعدد تجاوزات کو ختم کر دیا گیا جبکہ تجاوزات کرنے والے افراد کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری جگہوں پر ناجائز قبضے یا تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انتظامیہ نے معزز دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کریں اور اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں۔ بصورت دیگر سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔شہری حلقوں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے بازاروں میں آمدورفت آسان ہوگی اور شہر کا حسن بھی بحال ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں