تیز رفتار ٹرین نے ریلوے لائن کراس کرتے نوجوان کو کچل ڈالا

گوجرہ(نامہ نگار)ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے تیز رفتارٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ 40سالہ نامعلوم شخص انڈر پاس گوجرہ کے قریب ریلوے لائن کراس کر رہاتھاکہ اس دوران فیصل آبادسے کراچی کی طرف سے جانیوالی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگیااور موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دی اور اس کی شنا خت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ آخری موصولہ اطلاعات تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں