دلہاکو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شادی والے دن فائرنگ کرکے دلہا کو زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا،پکڑے جانیوالے ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دلہا سیف اللہ کو زخمی کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او عاطف شہزاد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شادی والے دن دلہا کو زخمی کرنیوالے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم خرم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شادی والے دن دلہے سیف اللہ کو زخمی کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں