افغانستان میں موجود دہشتگرد خطے کیلئے بڑا خطرہ قرار

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ افغانستان میں علاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا۔ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔افغان طالبان سے عبوری تعلقات کے باوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین کو کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں