قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 2بھائی گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان 2سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت اور ایس پی ٹائون اختر علی وینس کی سربراہی میں انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تھانہ صدر جڑانوالہ میں قتل اقدام قتل کے درج رجسٹرڈ مقدمہ میں نامزد ملزمان رضوان اور فرمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے اپنے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے چک نمبر 64گ ب میں چند دن قبل سرکاری کھال کے اوپر لکڑی کی پلی ڈالنے کے تنازعہ پر اکرام کو قتل جبکہ اسکے والد اور بہن کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول اکرام کے والد رمضان کی مدعیت میں 6سگے بھائیوں سمیت 7افراد کیخلاف درج ہوا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں قتل کے مقدمہ میں نامزد و ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے جبکہ پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں