نوجوان لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی

چنیوٹ(نامہ نگار)نوجوان لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی، لڑکی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ریسکیو 1122کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بوٹس اور لائن سرچ کے ذریعے دریا میں تلاش شروع کر رکھی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ دریا کے مختلف حصوں میں بھی نگرانی جاری ہے۔ خصوصی واٹر ریسکیو اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکی کی شناخت 22 سالہ ارم بی بی دختر مرزا، سکنہ چک نمبر 44 لالیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اب تک خاتون کا سراغ نہیں مل سکا، تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں