منتخب عوامی نمائندے صفدرآباد میں ریلوے انڈر پاس بنوائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)عوام کی گزرگاہ کے راستے کھولنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نوازے گا اور ان لوگوں کی مشکلات کے بند دروازے کھول دے گا۔صفدرآباد کے لوگوں کو ایک بڑا مسئلہ ریلوے انڈر پاس کا ہے جس پر کوئی ایم این اے کوئی ایم پی اے وغیرہ بات کرنے کو تیار نہیں ہے،حالانکہ یہ سب لوگ موجودہ یا پرانے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اگر چاہیںتوخود اپنے پیسوں سے انڈر پاس بنوا سکتے ہین لیکن یہ قربانی کون دے گا ۔ان لوگوں کے پاس بے پناہ پیسہ موجود ہو گا عوام کو کیا خبر۔اگر یہ لوگ اللہ کی رضا کے لئے کوئی نیک کام اس دنیا میں کر جائیں تو اور کیا چاہیئے۔محلہ کیڑا منڈی کی شہر کی زیادہ آبادی ہے اور وہاں کے مکین جن مشکلات کا شکار ہیں وہی جانتے ہیں ۔ہمارے نمائندگان اسمبلی صرف فاتحہ خوانی تک محدود ہو چکے ہیںاس سے آگے کی دنیا سے کوئی تعلق نہ ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ ان نمائندگان اسمبلی موجودہ یا سابقہ سب کو مل جل کر صفدرآباد کی ترقی کا سوچنا چاہئے کہ یہ شہر ان سب کا ہے۔عوام کہتے ہیں کہ جب یہ لوگ ووٹ مانگنے آتے ہیں تو کوئی غریب آدمی شہر کی بات بھی ان سے نہین کرتا کہ شائد سب ڈرتے ہیں۔شہر کا بڑا مسئلہ انڈر پاس کا ہے ،اپنا حق مانگنا کوئی جرم نہین ہے ہم شہر کے عوام کی سہولت کے لئے انڈر پاس مانگتے ہین ۔بازارون گھوم پھر کر پیسہ مانگنا یہ کوئی طریقہ نہین کیونکہ مہذب معاشرہ میں یہ پسندیدہ نہین ۔عوام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے اتنا کہنا چاہتی ہے کہ خدارا ہمارے لئے کچھ سوچو ہم پیسہ نہیں انڈر پاس مانگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں