نواز شریف سعودیہ پہنچ گئے

لاہور (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے اور لاہور میں واقع جاتی عمرہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف چند روز قبل بیرونِ ملک دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جنیوا اوربرطانیہ کا بھی دورہ کیا۔دور یورپ کے بعد نواز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے مذہبی فرائض ادا کیے۔سعودی عرب میں قیام مکمل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی لاہور آمد کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ متحرک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پارٹی کی جانب سے آئندہ مصروفیات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں