فیلڈ مارشل، وزیراعظم نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستا ن کی میزبانی میں جمعتہ المبارک کے دن جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے معاہدہ کے بعد پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں وسیع پیما نے پر کمی اورعوام میں خوشحال آ ئے گی-عالمی کشیدگی کی وجہ سے عوام انرجی کرائسس میں مشکلات کا شکار تھے-انہوں نے کہاکہ معاہدہ صرف دوممالک کے درمیان نہیں بلکہ امن اورمکالمے کی فتح سفارت کاری کی کامیابی اور جنگ کی تباہی کا بھی خاتمہ ہے-جنگ کے شعلوں کوروک کرقیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اللہ تعالی نے عزت دی-فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جدوجہدسے جنگ کے شعلے ٹھنڈے ہوئے جسے مورخ سنہرے حروف میں لکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں