سیوریج اور واٹر سروسز کو بہترین بنانے کیلئے اقدامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے روٹس کلیئرنس سرٹیفکیٹس جمع کرانے کی ہدایت جبکہ واضح کیا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو جانیوالے روڈز سیوریج سے مکمل کلیئر ہونے چاہئے جبکہ واٹر سپلائی کی لائن کی کسی قسم کی لیکج بھی سامنے نہیں آنی چاہیے۔ایم ڈی واسانے مزید کہا کہ تمام روٹس کے روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کئے جائیں اور مشینری ہر وقت آپریشنل رکھی جائے اسی طرح مرکزی امام بارگاہ پر واٹر بازر متعین کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عزاداروں کو پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے،آٹھوں بازاروں میں جہاں سبیلیں لگائی گئی ہیں وہاں پر بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران مرکزی امام بارہ اور آٹھوں بازاروں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی سروسز میں کسی قسم کی کوئی کمی سامنے نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں