ساہیوال میں ڈاکوئوں نے ”ات مچا دی” عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال ( بیورو چیف ) ڈاکو بیو پاریوں سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، دو موبائل چھین کر لے گئے۔ سی سی ڈی نے سات لاکھ روپے ڈکیتی کے سرغنہ کر گرفتار کر لیا۔گن پوائنٹ پر ڈا کو چوک پاکپتن میں محمد عبد اللہ سے موبائل نقدی 60 ہزار روپے۔ چک 31 گیارہ ایل کے قریب محمد عاصم سے موبائل نقدی ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی اور غازی آباد نے دو مقدمات 382,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔سی سی ڈی پولیس نے چک 111 سات آر میں زمیندار محمد طارق اسکے بھائی عبدالشکور اور کزن سفیان کو رسیوں سے بندھ کر 12 لاکھ 7 ہزار روپے کی نقدی سونے کی انگوٹھی، موبائل، موٹر سائیکل، دو گائے چھین کر لے جانے والے ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے نا جائز پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ پولیس مقابلہ 10 جون کو زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے عرفان عرف پانڈا کے ساتھی ڈاکو سلمان نوری سے نا جائز پسٹل برآمد کر لیا ہے۔مولانا احمد یار کے گھر رات 12 بجے دس ڈاکوؤں کا گروہ گھس آیا اہل خانہ کو یر غمال بنا کر اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی سات لاکھ روپے کے زیورات کا نئے بالیاں، انگوٹھیاں، ملبوسات زبر دستی لوٹ کر فرار ہو گئے، جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمروں میں بند کر گئے۔ پل بازار میں جیون سٹی ہاؤسنگ کالونی کے ایک وکیل علی رافع کو شو روم دوکانداروں محمد زبیر محمد ثاقب، محمد وقاص، عامر نے کلیم کی موٹر سائیکل دی لیکن اسکے کاغذات دینے کی بجائے وکیل کے بھائی محمد حسن مبین سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے مزاحمت پر بری طرح تشدد کیا۔
پولیس نے 382,395 اور 506 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں