گرین پاکستان پروگرام کے تحت2.3ارب پودے لگائے گئے

اسلام آباد (بیورو چیف)گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں تقریباً 2.3ارب پودے لگائے، دوبارہ اگائے یا تقسیم کیے گئے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ماحولیا تی پائیداری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی شجرکاری مہمات میں سے ایک ہے۔ویلتھ پاکستا ن کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے کیونکہ ملک کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، سیلاب، خشک سالی اور ز مین کی زبوں حالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔اعداد و شمار کے مطا بق مارچ 2026تک مجموعی طور پر 2ارب 28 کروڑ 33 لاکھ پودے لگائے، دوبارہ اگائے یا تقسیم کیے جا چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں