برآمدات میں اضافہ کے لئے ٹیکسز کم کئے جائیں

کراچی (بیورو چیف)نامور سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ حکومتی اقدامات سے فوری طور پر معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی یا ملک میں خاطر خواہ سرمایہ کاری شروع ہو سکے گی۔ بجٹ کے بعد معیشت کے مکمل احوال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ توانائی کی بلند قیمتوں کے باعث سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کر رہے۔
، جبکہ ٹیکس کی شرح بھی اب تک زیادہ ہے۔ انہوں نے سپر ٹیکس کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث روزگار کے مواقع بھی پیدا نہیں ہو رہے۔عارف حبیب کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت کو توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں مزید کمی کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں