ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال کا واحد جناح سوئمنگ پول 2 سال سے بند ـ گرمی میں عوام دربدر، کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پرساہیوال: شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 ڈگری، لیکن ساہیوال کی عام عوام، طلبہ اور پروفیشنل تیراک کہاں جائیں؟ شہر کا سرکاری سرپرستی میں چلنے والا واحد ”جناح سوئمنگ پول” عرصہ 2 سال سے بند پڑا ہے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔2023ـ24 کے بعد سے نہ بولی ہوئی، نہ مرمت ہوئی۔ ٹائلز ٹوٹی، پمپ بند، پانی کی جگہ کائی اور گندگی۔ کبھی شہر کا فخر سمجھا جانے والا یہ پول آج ویرانی کی تصویر بن چکا ہے۔کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ساہیوال کے نوجوان تیراک جو صوبائی اور قومی سطح پر نام کما رہے تھے، اب پریکٹس کے لیے لاہور یا ملتان جانے پر مجبور ہیں۔ غریب والدین کے بچے مہنگا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے۔ نتیجہ؟ ٹیلنٹ ضائع، خواب چکنا چور۔عوام کا سوال ہے کہ گرمی میں نہانے کے لیے غریب آدمی نہ کلب افورڈ کر سکتا ہے نہ پرائیویٹ پول۔ سرکاری پول بند تو عوام نہروں، کھالوں کی طرف جائے؟ بیماریاں پھیلیں؟ ڈوبنے کے واقعات بڑھیں؟




