ماموں کانجن میں LPG مافیا کا راج’ کھلی گیس مہنگے داموں فروخت

ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن میں مہنگائی کا جن بے قابو: گھریلو سلنڈر 6300، کھلی گیس 560سے لیکر 580روپے تک میں فرو خت ہونے لگی، عام آدمی کا چولہا بجھ گیا، عوام پریشان ۔ ماموں کانجن میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 6300روپے میں اور کھلی گیس 560سے 580 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ ماموں کانجن مہنگائی کا جن بے قابو، گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ‘غریب عوام کا کہنا ہے کہ 6300 کا سلنڈر خریدنا ناممکن ہو گیا ہے۔ مجبورا کھلی گیس کلو لے کر روز کا گزارا کر رہے ہیں۔ 1 کلو گیس 2 دن بھی نہیں چلتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سلنڈر بھرا تو مہینے کا راشن کم پڑ جاتا ہے۔ مہنگائی نے جینا حرام کر دیا۔دکانداروں کا موقف ہے کہ “ہمیں بھی مہنگی گیس مل رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ مہنگی، کمپنی مہنگی، ہم کیا کریں.عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر ریٹ لسٹ کے مطابق گیس فروخت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری ریلیف نہ ملا تو لوگ چولہے بند کر کے سڑکوں پر آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں