فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ میں بھی عوام کوریلیف نہیں دیاگیا مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ایسے حالات میں پنجاب حکومت کابجٹ بھی مایوس کن ہے-اللہ تعالی کی مہربانی سے ایران امریکہ کی جنگ بندی اورمعاہدے سے پاکستان کاوقاربلندہواہے جس میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر وزیراعظم میاں شہباز شریف سعودیہ اوردیگردوست ممالک کااہم کردارہے-ان کاکہناتھاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصداضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے مترادف ہے مگرعام لوگوں توزندہ درگورہوجائیں گے- ردعمل میں انہوں نے کہا کہ رکشوں اور موٹر سائیکل سوار وں کاناقابل برداشت چالان ختم ہونا چاہیے متوسط طبقہ کی خوشحالی کے لئے بلاسود قرضے دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معمولی کاروبار سے اپنے چولہے جلاسکیں-جب تک لوگوں کوروزگاراور مہنگائی میں ریلیف نہ دیاگیا تو حالات مزیدخراب ہوں گے- انڈسٹری کے لیے بھی انرجی کا بہتر ریلیف دیا جائے تاکہ ایکسپورٹ اورامپورٹ کے لئے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں احسن طریقے سے مقابلہ کیاجاسکے-انڈسٹری چلے گی تولوگوں کوروزگار بھی ملے گا۔




