پی سی بی کا سینٹرل کنڈیکٹ کی تفصیلات خفیہ رکھنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق کس کھلاڑی کو کس کیٹگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، یہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی اور ہر ٹریک میں دیے جانے والے کنٹریکٹس کی تفصیلات بھی عوامی سطح پر جاری نہیں کی جائیں گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد اور مختلف کیٹیگریز میں ان کی تقسیم سلیکشن سے متعلق معاملہ ہے ۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے حوالے سے مختلف شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ ٹریک کے مطابق فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کی مطلوبہ تعداد سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے کم از کم 5فرسٹ کلاس اور 10 لسٹ اے میچز کھیلنے کی شرط رکھی جائے گی۔اس کے علاوہ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ جب کوئی بین الاقوامی سیریز شیڈول نہ ہو تو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں