ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت جاری کسان کارڈ پروگرام میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی قیادت اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گلزار شاہد کی نگرانی میں ضلع نے 99.93فیصد ریکوری مکمل کر کے صوبے بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گلزار شاہد نے بتایا کہ کسان کارڈ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو بروقت مالی سہولیات فراہم کی گئیں۔، جنہیں انہوں نے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل کی خریداری کے لیے استعمال کیا۔




