سی سی ڈی اور پیرا فورس پر شدید تحفظات کا اظہار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب یوتھ کے سیاسی کوآرڈینیٹر چوہدری میمون حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانیوالی نئی فورسز سی سی ڈی ،سی این ایف اور پیرا فورس (پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عوامی مسائل کا مستقل حل نہیں بلکہ محض وقتی اور نمائشی حکمت عملی معلوم ہوتے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ عرصے میں متعدد نئے ادارے اور فورسز تشکیل دی گئی ہیں ۔ بظاہر ان اقدامات کو امن و امان، منشیات کے خاتمے اور گورننس کی بہتری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، مگر زمینی حقائق ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ سوال یہ نہیں کہ نئے ادارے بنائے جائیں یا نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ کیا پہلے سے موجود اداروں کو مضبوط کیا گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں