جڑانوالہ میں کبوتر بازی پر لاکھوں کا جواء کھیلا جانے لگا،پولیس خاموش

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ صدر کی مبینہ مجرمانہ خاموشی کے باعث کبوتر بازی پر روزانہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جانے لگا،کبوتر بازی پر جوا کے دوران مبینہ طور پر لڑائی جھگڑے کے خدشات بڑھ گئے،حقائق بارے علم ہونے کے باوجود پولیس کارروائی سے گریزاں،عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے بیشتر دیہات کبوتر بازی کے شوقین افراد کیلئے جنت نظیر بن چکے ہیں چک نمبر 120گ ب،چک نمبر 56گ ب، چک نمبر 122 گ ب سمیت دیگر دیہاتوں میں کبوتر بازی پر مبینہ طور پر روزانہ کی بیناد پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے مذکورہ دیہاتوں میں دور دراز علاقوں سے آئے کبوتر بازی کے شوقین افراد بلا خوف و خطر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کبوتر بازی پر جوا کے دوران لڑائی جھگڑے کے خدشات بڑھ چکے ہیں جو کسی وقت بھی مبینہ طور پر خونی کھیل میں تبدیل ہو سکتے ہیں مذکورہ دیہاتوں میں کبوتر بازی کے شوقین افراد مکانوں کی چھتوں پر اور بازاروں میں ٹولیوں کی شکل میں کھڑے رہتے ہیں جسکے باعث بچوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مذکورہ دیہاتوں میں کبوتر بازی کے کھیل پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلنے کے بارے میں علم ہونے کے باوجود پولیس تھانہ صدر مبینہ طور پر چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے اور کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی پر جوا کھیلنے کے شوقین افراد دیہاتوں میں نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر کی مبینہ مجرمانہ چشم پوشی کا نوٹس لیا جائے اور کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں