بیکریز مالکان اپنی ہر آئٹم پر وزن درج کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کنٹرولر ویٹ اینڈ میئرز/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عرفان نے بیکریز مالکان کو اپنی تیار کردہ بیکری آئٹمز پر وزن درج کرنے کے لئے 5دنوں کی مہلت دے دی اور واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد کریک ڈائون کیا جائے گا اور وزن پورا و درج نہ ہونے پر متعلقہ قوانین کے تحت ایکشن اور بھاری جرمانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو اشیائے ضروریہ کا پورا وزن فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح اور زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے مختلف بیکریز کا دورہ کیا اور وزن درج نہ ہونے پر وارننگ جاری کی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بیکری آئٹمز خریدتے وقت تاریخ تنسیخ کے ساتھ درج وزن بھی چیک کریں اور پورا وزن نہ ہونے پر فوری ڈپٹی کنٹرولر ویٹ اینڈ میئرز کے نوٹس میں لائیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں