دلہن قتل کیس، قاتل بھائی گرفتار

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دلہن کے قتل کے کیس میں پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ،واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت مزید چار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بہن کی شادی اپنے دوست سے کرانا چاہتا تھا، تاہم انکار اور خاندانی تنازع پر اسے قتل کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں