ساہیوال ( بیوروچیف) ریجنل پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا قیام شہریوں کیلئے اہم اقدام ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ریجنل پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کی جدید تربیت فراہم کرنا ہے اس ٹریننگ سکول میں موٹر سائیکل اور کار دونوں کی عملی اور بنیادی سے جدید سطح تک ڈرائیونگ تربیت دی جائے گی




