نئی تاریخ رقم،آئی ٹی برآمدات میں 20فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نے ایک نئی تاریخی بلندی حاصل کر لی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کیمطابق جولائی سے مئی تک پاکستان نے 4 ارب 19 کروڑڈالرکی ریکارڈ آئی ٹی ایکسپورٹس کیں، جو گزشتہ مالی سال کیاسی عرصے کے مقابلے میں 71 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں،اس نمایاں اضافے نے آئی ٹی سیکٹرکو ملک کی برآمدی معیشت کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کیمطابق صرف مئی 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹس کاحجم 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ اگرچہ ماہانہ بنیاد پر آئی ٹی برآمدات میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی،تاہم سالانہ بنیاد پر یہ 13 فیصد اضافے کے ساتھ مثبت رجحان برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ حکومتی سطح پر فراہم کیے گئے ٹیکس ریلیف،سازگار پالیسیوں اور فری لانسرز کے لیے بہترمواقع نے آئی ٹی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں