فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کوعوام کا احساسِ اور دوستی قراردیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزیدکمی جبکہ بہت جلد بجلی وگیس بھی سستی ہوگی۔ وزیرا عظم میاں شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نوازشریف کی ہدایت کے مطابق عوام کوبڑاریلیف دینے کاوعدہ پوراکردیاہے ان کاکہنا تھاکہ اصول آور قوائد و ضوابط کے مطابق اب روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوں گی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی-ایران اورامریکہ معاہدہ کے بعد بہت سی رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں ملک میں معیشت مستحکم اورعوام خوشحال ہوں گے- انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی ضلعی انتظامیہ کوچاہئے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھنے والی مہنگائی کوکنٹرول کرے عوام کولوٹنے والے عوام کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کوعوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بیمثال مظاہرہ کیا۔ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے مشکور ہیں۔بحران کے پورے عرصے میں حکومتی سطح پر کفایت شعاری کو اپنایا گیااس عرصے میں ریلیف کی مد میں محروم طبقات کو سبسڈی بھی فراہم کی گئی،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہو نے کہا کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی ثالثی کی بدولت امن ممکن ہوا، اللہ تعالی نے پاکستان کو عزت دی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو ایک تاریخی دستاویز ہے۔




