آسمانی بجلی گرنے سے 1نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ریسکیو 1122کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع کوٹ لال کے اندر ایک واقع پیش آیاجس میں گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے دوران آسمانی بجلی گری جس کی زدمیں آکر 18سالہ محسن علی جان کی بازی ہارگیاجبکہ15سالہ حارث زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے اورجاں بحق لڑکے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بعدازاں ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں