ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار) جعفرآباد سیم نالے میں نوجوان ڈوب کر جاںبحق ہوگیا پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانے کی حدود جمالی بائی پاس سیم نالے میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان شمن علی ولد غلام مصطفی قوم ہوت پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش پانی سے نکال کر سول اسپتال ڈیرہ اللہیار منتقل کردی گئی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔




