رسالہ (نامہ نگار)رسالہ پولیس نے 4روزقبل گھر سے 20تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ کوگرفتارکرکے قبضے سے چوری شدہ 6تولہ سونا برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت آصفہ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمہ نے 12 جون کو گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہوئے 20تولہ سونا چوری کیا تھا،واردات کا مقدمہ تھانہ رسالہ میں درج ہوا تھا۔گرفتار ملزمہ نے سونا چوری کرکے سونے کا ایک سیٹ 21لاکھ 50ہزار روپے حب کی طرف واقعہ ایک جیولر کو فروخت کیا ملزمہ نے بعد میں دوبارہ 2لاکھ روپے کا سونا حب کی طرف واقعہ ایک اور جیولر کو فروخت کیا۔




