لاہور (بیورو چیف)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (ایس ڈی ای او) کی 101 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے ۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی پی ایس سی سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 99 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر کی اسامیوں پر تقریبا 80 ہزار سے زائد امیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔ فیز ون میں امیدواروں سے پیرا سے متعلقہ قوانین کا پیپر لیا گیا تھا جس میں تقریبا 20 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔ ان قوانین میں ریونیو ایکٹ، پیرا ایکٹ، پیرا لاز، سی۔آر۔پی۔سی، پی۔پی سی اور دیگر لاز شامل تھے۔فیز ٹو میں کامیاب امیدواروں سے جنرل نالج اور انگلش مضمون کا پیپر لیا گیا۔




