کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونکیشن سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ

پشاور(بیوروچیف)خیبرپختونخوا پولیس نے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس کی ٹیمیں ہنگامی حالات میں سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے بحال رکھیں گی جب کہ موبائل اور ٹیلی فون سروس معطل ہونے پرسیٹلائٹ رابطہ استعمال کیا جائیگا۔پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کا آغاز بنوں، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں کیا جائیگا، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سے متعلق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم ہوگا جب کہ جدید نظام کی نگرانی کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تعینات ہوگی۔پولیس کے مطابق دور دراز علاقوں میں آپریشنل ٹیموں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سےآپریشنل ٹیموں کے ساتھ رابطیکا مسئلہ حل ہوگا، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سے ہنگامی صورتحال میں جائے وقوعہ تک بروقت رسائی یقینی بنائی جائیگی، دور دراز علاقوں کے بعد دیگر علاقوں میں بھی سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کیاجائیگا۔پولیس کے مطابق جدید مواصلاتی نظام سے پولیس کے ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، آفات اور بحرانوں کے دوران متبادل رابطہ نظام فعال رہیگا، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے عوامی تحفظ اور امدادی کارروائیوں میں بہتری آئیگی، جدید سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک کیقیام پر تیزی سیکام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں