سالانہ عظیم الشان خلافت راشدہ کانفرنس آج

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس فیصل آباد کے زیرِ اہتمام 35ویں سالانہ عظیم الشان خلافتِ راشد ہ کانفرنس حسب روایت آج مورخہ 5محرم الحرام بمطابق 21جون بروز اتوار بعد نماز عشا بیرون جامع مسجد مبارک اہلحدیث منٹگمری بازار شہر فیصل آباد میں زیر سرپرستی محقق العصر سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ارشاد الحق اثری ، زیر صدارت مولانا محمد یوسف انور ممبر صوبائی و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ، زیر نگرانی مولانا عبد الحئی انصاری و حافظ محمد شفیق ظہیر منعقد ہو گی ۔ خالد محمود اعظم آبادی کی پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ خلافت راشدہ کانفرنس سے ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، عظیم دانشور و مصنف کتب کثیرہ رانا محمد شفیق خاں پسروری ، عرب و عجم کے بہت بڑے مذہبی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی ، قاری محمد حنیف ربانی آف کامونکی ، حضرت مولانا شیخین توحیدی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب ان کے علاوہ دیگر مقامی علما کرام ، شیوخ حضرات ، شعرا عظام ، سیاسی وسماجی شخصیات خطابات فرمائے گے ، خلافت راشدہ کانفرنس میں اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم خصوصا خلفا راشدین کے طرزِ زندگی و طرز حکمرانی کے زریں و سنہری اصولوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ کانفرنس فرقہ واریت و انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔ پیغام پاکستان کو عام کرنے اور پاکستان کو پر امن ملک بنانے کے لیے یہ کانفرنس اہم کردار ادا کرے گی ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران و کارکنان خلافت راشدہ کانفرنس کو بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے اپنی شرکت کو یقینی بنائے ۔ اور اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار و محبت کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے جوق در جوق کانفرنس میں شریک ہوںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں