فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے جھگی ماڈل ہائی سکول (ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیمپس) فیصل آباد کا دورہ کیا۔ سکول پہنچنے پر مبشر حسین چاند، سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ آر پی او فیصل آباد نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس حق کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ بچوں کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔آر پی او نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور سیکھنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت، مستقل مزاجی اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔دریں ثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے جھگی ماڈل ہائی سکول کے طلبہ کیلئے خصوصی دعوت کا اہتما م ۔ تقریب میں بانی غیث جھگی تعلیم فاونڈیشن مبشر حسین چاند، پی آر او ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت۔جھگی ماڈل ہائی سکول کے بچوں کیلئے نجی فوڈ آئوٹ لیٹ کرنچیز میں تواضع کی گئی۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تفریحی و دوستانہ ماحول میں خصوصی میزبانی کی۔تعلیم کے ساتھ طلبہ کی خوشیوں کا بھی خیال رکھا گیا۔بچوں نے کھانے اور تفریحی سرگرمیوں سے دل کھول کر لطف اٹھایا۔طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کے اقدامات کو سراہا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافہ ہماری ترجیح ہے، معیاری تعلیم کے ساتھ مثبت سرگرمیوں کا فروغ بھی ضروری ہے، طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت سوچ اور خود اعتمادی کی ترغیب ضروری ہے۔ ایسے مثبت اور حوصلہ افزا اقدامات تعلیمی اداروں میں خوشگوار ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔




