گوجرہ میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

گوجرہ (نامہ نگار) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود گوجرہ میںاشیا ء خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کرایو ں میں کمی نہ ہوسکی۔ انتظامیہ عمل درآمدکرانے میں مکمل طور پرناکام۔عوام سراپا احتجاج ۔ تفصیلا ت کے مطابق عوا می حلقوں نے وزیر اعظم میا ں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت میں وا ضح کمی کے بعد فوری طور پر اشیا ء خو ردونوش، دالیں، گھی، چینی، آ ٹا اور ٹرا نسپور ٹ کرا یو ں میں بھی کمی کروائی جائے تاکہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو ریلف مل سکے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد بھی ٹرا نسپورٹر سا بقہ کرا ئے ہی وصول کر رہے ہیں اور دیگر اشیا ء کے ریٹس میں بھی کو ئی کمی نہیں لا ئی جا سکی ہے شہریو ں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتیں جب بڑھائی گئیں تھیں تو فوری طور پر کرا یو ں اور اشیا ء خوردونوش کی قیمتو ں کو بڑھا دیا گیا تھا اب پٹرولیم قیمتو ں میں کمی کے بعد بھی اسی ریشو سے قیمتوںمیںکمی کروائی جا ئے اور خلاف ورزی کرنے وا لو ں کے خلا ف سخت قا نونی کا رروا ئی کی جا ئے اور پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی متحرک کیا جا ئے تا کہ عوا م کو ریلیف فراہم کیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں