فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راجہ منصور احمد نے ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد (HAF)کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد دلاور خان چدھڑ نے ادارے کے افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ایم ڈی HAFدلاور خان چدھڑ نے ڈائریکٹر جنرل کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، پارکس کی بہتری، شجرکاری مہم، مالی و انتظامی امور اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے نئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب PHA راجہ منصور احمد نے ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور جدید اقدامات کو سراہتے ہوئے افسران اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد مستقبل میں بھی اسی جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ انداز سے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مثر کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کے ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔




