میڈیکل اورڈینٹل کالجز میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)2026کے شیڈول اور رجسٹر یشن پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 16اگست 2026 بروز اتوار صبح 10بجے منعقد ہو گا جب کہ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا۔پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 8 جولائی تک جاری رہے گا جب کہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک کروائی جا سکے گی۔پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں