ڈی سی ٹوبہ کا کمالیہ میں جدید کرکٹ ایرینا کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو صحت مند، محفوظ اور مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے ذیشان کالونی کمالیہ میں قائم جدید کرکٹ ایرینا نوجوانوں کیلئے ایک بہترین تفریحی اور کھیلوں کا مرکز بن گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے ذیشان کالونی کمالیہ میں جدید کرکٹ ایرینا کا دور ہ کیا اور وہاں منعقدہ نمائشی کرکٹ میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، محمد زاہد اقبال، چوہدری ریاض گجر، چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف محمود اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں