لیز پر دی گئی متروکہ وقف املاک پر ٹیکس عائد

پشاور(بیورو چیف)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے لیز پر دی گئی متروکہ وقف املاک اور 5مرلے کے گھر پر ٹیکس عائد کر دیا۔ فنانس بل کے مطابق موٹر وہیکل ایکٹ 1958ء میں ترمیم کرتے ہوئے کمرشل بنیادوں پر چلنے والی گاڑیوں پر نئے ٹیکس شرح نافذ کی گئی۔ رکشہ پر 1000روپے سالانہ، چار نشستوں والی گاڑی پر 1500روپے جبکہ 6نشستوں والی گاڑیوں پر سالانہ 2000روپے ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔ 15نشستوں والی گاڑیوں پر 400روپے فی نشست اور اس سے زائد نشستوں والی گاڑی پر 500روپے فی نشست ٹیکس عائد کیا گیا۔فنانس بل کے مطابق ہوٹلوں سے سالانہ کمروں کی تعداد اور حقیقی آمدورفت کی بنیاد پر 5فیصد ٹیکس وصولی کی جائے گی، جن ہوٹلوں میں پی او ایس سسٹم دستیاب نہ ہو ان سے رہائشی یونٹس کے 50فیصد کی بنیاد اور حقیقی کمرہ کرایہ کے 10فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔بل کے مطابق جو بھی شخص ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ریٹرن جمع نہیں کرائے گا اس پر جرمانہ اور اضافی سرچارج عائد ہوگا، جو شخص ٹیکس خدمات کی فراہمی سے قبل رجسٹریشن درخواست دینے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں