گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے گوجرہ میں اودھم مچا دیا۔ مختلف وارداتوں میں قیمتی مال زر چوری کر کے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم چوروں نے اقبال ٹائون گوجرہ کے علی رضاکے گھر کے تالے توڑکر وہاں سے قیمتی طلائی زیورات، نقدی وغیرہ کل مالیت 15 لاکھ 45ہزا ر روپے ۔ گلشن کالونی کے راو حسن انتظار کے چچاکے گھر کے تالے توڑکر وہاںسے گھر یلوقیمتی سامان ۔دربار چمنی پیر روڈ کی صباء اشرف کے گھر کا بالائی دروازہ توڑ کر 30ہزارروپے وغیرہ۔ حفیظ پارک کی صباء کے گھر کی بیرونی دیوار پھلا نگ کراندر کے تالے توڑ کردو لاکھ روپے مالیتی مختلف سامان ۔نیو پلاٹ گوجرہ کے محمد شہزاد کے گھر کے گیٹ کے تالے توڑ کر اندر سے نقدی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ ۔محلہ دستگیر کالونی کے وکی عباس کی خالہ کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی پارچات ودیگر سامان وغیرہ اور چک نمبر338ج ب کے رحمان علی کی عدم موجود گی میںاس کے گھر کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیتی ساڑھے چار تولے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی چوری کر لیئے۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی اور نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔




